لکھنؤ،2؍جنوری (آئی این ایس انڈیا)یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایودھیا سے آئے ہوئے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کی کورونا ویکسین نہیں لوں گا، اگر ہماری حکومت آئی تو سب کو کورونا ویکسین مفت میں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام عظیم شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ایودھیا سے آئے ہیں۔ میں اس عزم پر بھی شکرگزار ہوں جو میں نے ایودھیا کے مستقبل کے لئے لیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ واسودیو کٹومبھ کم میں جو کچھ کہا ہے، وہ ایک کنبہ کی مانند ہے، لیکن سیاست میں ہم سے فاصلہ رکھا جارہا ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ اس کا آغاز ہے، وہ وقت بھی آئے گا جب مندر، مسجد گرودوارہ کے لوگ ساتھ بیٹھیں گے، ہم نے بچپن میں گرودواروں، مزاروں اور مندروں کا بھی دورہ کیا ہے، یہ ہمارے ملک کا حسن ہے۔ بھگوان شری رام ہم سب کے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہاں کس کو کرونا ہے، کیوں اتنے ڈرائی رن لگا رہے ہیں؟ جب اپوزیشن کے لوگ کوئی پروگرام کرتے ہیں تو حکومت کورونا پر یقین کرتی ہے، میں ابھی کرونا ویکسین نہیں لوں گا، وہ بھی بی جے پی کی ویکسین۔ اگر ہماری حکومت آئے گی تو سب کو مفت ویکسین ملے گی۔ ویکسین کی ضرورت کیا ہے؟ ہم سب بغیر ماسک کے یہاں بیٹھے ہیں۔ کورونا حزب اختلاف کے لئے ہے، جب اپوزیشن کچھ کرتی ہے تو حکومت کورونا مانتی ہے،یہ حکومت کورونا کو تھیلی اور تالی سے بھگارہی ہے۔ کورونا کہاں ہے؟ کورونا صرف اپوزیشن کو ڈرانے کے لئے ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹے مقدمہ جات کی سماعت کے نام پر وصولی کی جارہی ہے۔ کرونا کے نام پر لوگوں کی تنخواہیں سے وصولی کی جارہی ہوئی۔ رام پور کا ایس پی خاتون کے ساتھ رقص کر رہاہے، سب نے ناچ کی ویڈیو دیکھی۔ آئی پی ایس نے ایک بزنس مین کو ہلاک کردیا۔ سب سے زیادہ جعلی انکاؤنٹر،حراست میں موت یوپی میں ہوئی۔ انسانی حقوق کمیشن میں نوٹس دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جنگل راج وہاں ہے۔ پولیس جھوٹے مقدمات عائد کرتی ہے۔
وہیں اپوزیشن نے اس بیان پر مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے معافی کا بھی مطالبہ کرڈالا ہے۔